سوہدرہ میں ڈمپنگ پو ائنٹ بنانے کے حوالے سے مشاورت
وزیرآباد(نامہ نگار )سالڈ ویسٹ مینجمنٹ حکام کی بلدیہ سوہدرہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے متعلق میٹنگ ہو ئی ، سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سوہدرہ میں صفائی کے معاملات کی بہتری اور ڈمپنگ پوائنٹ کے حوالے سے اہم میٹنگ کی گئی جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حکام عدیل سیف چٹھہ،عمران حبیب ، سینٹری انسپکٹر سید عقیدت محسن شاہ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں عمران یعقوب و دیگر نے شرکت کی۔میٹنگ میں سپروائزر نے صفائی بارے بریفنگ دی اور مقامی لوگوں نے مختلف تجاویز دی۔مسلم لیگی رہنما میاں عمران یعقوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب پروگرام احسن اقدام ہے جس میں دن بدن بہتری آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوہدرہ میں کمپنی کو ڈمپنگ پوائنٹ کیلئے جگہ فراہمی کیلئے معاونت کی جائے گی جبکہ مختلف مقامات پر چھوٹے ڈسٹ بن رکھوائے جائیں گے مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فوری مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہے ، اس موقع پر سینئر آفیسر ویسٹ مینجمنٹ عدیل چٹھہ نے کہا کہ مقامی لوگوں اور ٹاؤن کمیٹی سوہدرہ کے تعاون سے اس یونین کونسل کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے جس کے لیے اہل علاقہ کا تعاون ضروری ہے کمپنی عملہ کو تمام ضروری سامان مہیا کرے گی ۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقہ کی بہتری کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور بلدیہ سوہدرہ کے ساتھ ہیں ۔