گرمی شروع ہوتے ہی گیپکو نے بھا ری بل ارسال کر دئیے

گرمی شروع ہوتے ہی گیپکو نے بھا ری بل ارسال کر دئیے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی گیپکو نے بجلی کے بھاری بل ارسال کرنا شروع کرد ئیے۔۔

اپریل کے بجلی بلوں میں گیپکو نے ٹیکنیکل طریقے سے لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ میں تبدیل کرد یا جس سے ٹیرف ریٹ میں اضافہ ہوگیا اورلاکھوں صارفین کوبھاری بل جاری کرد ئیے ۔ گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،گجرات ،حافظ آباد ،نارووال ،وزیر آباد اورمنڈی بہاؤالدین میں گیپکو کے گھریلولاکھوں صارفین ایسے ہیں جو گزشتہ 6ماہ سے 100یونٹ سے کم بجلی استعمال کررہے تھے انہیں فی یونٹ 11روپے سرچارج کیاجارہا تھا، گیپکو افسر وں نے 100 یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر ان پر یونٹ کاریٹ 29روپے عائد کردیا حالانکہ نیپراٹیرف کے مطابق 100سے 200یونٹ تک ریٹ23 روپے یونٹ مختص کیا گیا، اسی طرح جن صارفین کے گزشتہ چھ ماہ سے ماہانہ بجلی یونٹس 100سے زائد یونٹ استعمال ہورہے ہیں جو200یونٹس سے کم ہیں انہیں اپریل کے بل میں34روپے فی یونٹ سرچارج کردیا گیا۔ نیپرا پالیسی کے مطابق مسلسل6ماہ تک اسی ریٹ سے گیپکو صارفین سے سرچارج کئے جائینگے اچانک بھاری بل ملنے پر گیپکو صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور دفاتر کے چکر کاٹنے پرمجبور ہوگئے ۔ گیپکو افسر وں کا کہنا ہے کہ پرو ریٹا سافٹ وئیر کے ذریعے آٹو میٹک بجلی صارفین کے یونٹس اور انکے ریٹ سرچارج کئے جارہے ہیں اگر کسی صارف کوغلطی سے اضافی یونٹس ڈالے گئے ہیں تو شکایت درج کراسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں