ہیڈ بمبانوالہ:خاتون کی داماد اور بیٹیوں سے ملکر حویلی پر قبضہ کی کو شش

ہیڈ بمبانوالہ:خاتون کی داماد اور  بیٹیوں سے ملکر حویلی پر قبضہ کی کو شش

ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) خاتون کی بیٹیوں اور داماد کیساتھ ملکر محنت کش کی حویلی پر قبضہ کی کوشش ۔

تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بوبکانوالہ کے رہائشی امجد علی نے ثریا بی بی سے پلاٹ خرید کر حویلی بنائی، گزشتہ روز ثریا بی بی کی بیٹیوں بشیراں بی بی اور رخسانہ ،داماد فیصل نے حویلی کا تالا توڑ کر مویشی بھگا د ئیے اور حویلی پر قبضہ کی کوشش کی، تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں