جمعیت علما اسلام ڈسکہ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کنونشن
ڈسکہ(نامہ نگار )جمعیت علما اسلام تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام ‘‘آل پارٹیز کنونشن’’کا انعقاد،تحصیل ڈسکہ کی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات کی بھر پور شرکت۔۔
، جمعیت علماء اسلام تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام غزہ وفلسطین کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ‘‘آل پارٹیز کنونشن’’کا انعقادمقامی میرج ہال ڈسکہ میں گیا گیا کنونشن میں خالد محمود چیمہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ،خالد جاوید گورائیہ جمعیت اہلحدیث ،طیب زاہد اعوان ،قاری عبدالباسط ،مولانا قاسم طاہر اعوان،مولانا ارشد محمود خان جمعیت علماء اسلام (س)،مسعود خان ،محمد عارف رانا تنظیم الاخوان،حافظ محمد اشرف اہلسنت والجماعت،اسلم قادری پاکستان عوامی تحریک،لالہ احسان اﷲ انصاری پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہ ڈسکہ کی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات نے بھر پور شرکت کی،سیمینار میں قرارداد پیش کی گئی کہ کل جماعتی کنونشن حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک پاکستان میں بڑھتی ہوئی بد امنی و دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں علماء کرام اور وطن عزیز کے شہری جو شہید ہوئے مالیہ دہشت گردی کی نظر میں ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،غزہ اورفلسطین کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر سخت احتجاج کرے اور اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کے لئے اقدامات کریں۔