کھیتوں میں آگ لگنے سے 45 ایکڑ گندم جل کر راکھ

 کھیتوں میں آگ لگنے سے 45 ایکڑ گندم جل کر راکھ

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ کھیتوں میں آگ لگنے سے 45 ایکڑ گندم کی تیار فصل جل کر راکھ۔ٹریکٹر بھی آگ کی نذر۔۔۔

تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ اورحلقہ ایم این اے محمد احمد چٹھہ کے کھیتوں میں مبینہ طور پر آگ لگ گئی جسے سے ملحقہ گوداموں اور کھیتوں میں تیز ہوا سے آگ پھیل گئی۔جس کے نتیجہ میں 45ایکڑ کے قریب گندم کے کھیت جل کر خاکستر ہوگئے ہیں، آگ بجھانے کے لئے ٹریکٹر بھی آگ کی زد میں آکر راکھ بن گیا ۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابوپانے کی کوشش کی ،بعدازاں ریسکیو 1122 نے ایک گھنٹہ کی تاخیر سے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں