ڈی پی او گجرات کی ڈی ایس پی لیگل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار آمد

ڈی پی او گجرات  کی ڈی ایس پی لیگل  کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار آمد

گجرات (نامہ نگار )ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی ڈی ایس پی لیگل اختر گوندل کے ہمراہ گجرات بار آمد، صدر گجرات بار محمد منیر گوندل ایڈووکیٹ اور سیکرٹری گجرات بار اشتیاق احمد وڑائچ ایڈووکیٹ نے گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل اختر گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پولیس کی منعقدہ میٹنگز اور سمینار میں اکثر گجرات بار کے وکلا کا ذکر کیا جاتا ہے کہ گجرات بار کے وکلا قابل فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ گجرات میں امن و امان کی صورتحال کے قیام کے لیے گجرات پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں