پابندی کے باوجود:نایاب پرندوں اور جانوروں کے گوشت کی فروخت

پابندی کے باوجود:نایاب پرندوں اور جانوروں کے گوشت کی فروخت

ڈسکہ(نامہ نگار)پابندی کے باوجود ڈسکہ و گردو نواح کے دیہاتوں کے ہوٹلوں میں نایاب پرندوں اور جانوروں کے گوشت کی فروخت،ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے ہوٹلوں میں نایاب پرندوں اور جانوروں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری، محکمہ وائلڈ لائف کی ناقص کارکردگی کے باعث قدرتی و نایاب پرندوں کاخاتمہ تشویش ناک صورتحال اختیار کرگیا۔

حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خاموشی سے علاقہ مکین سراپا احتجاج علاقہ بھر کے متعدد ہوٹلوں میں محکمہ وائلڈ لائف کی ملی بھگت سے نایاب جانوروں اور خوبصورت پرندوں کے شکار کا گوشت سرعام فروخت ہورہا ہے ،معرو ف ہوٹلوں سمیت ویران علاقوں میں قائم ہوٹلوں پر شکار جانوروں کے گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے جبکہ محکمہ وائلڈ لائف والے ان طرف دھیان دینے کو تیار ہی نہیں ہے ،دوسری طر ف ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ ہم شکار کیے جانوروں کاگوشت مبینہ طور پرمحکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی مدد سے ہی خریدتے ہیں ،ہمیں مبینہ طور پر ہی محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین ہی بتاتے ہیں کہ فلاں جگہ سے شکار جانور کا گوشت آسانی سے مل جائیگا جس کی ہم مبینہ طور پر محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین کو فیس ادا کرتے ہیں ،علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں