وزیر آباد : واٹرسپلائی کیلئے 35 کروڑ روپے کا منصوبہ

 وزیر آباد : واٹرسپلائی کیلئے 35 کروڑ روپے کا منصوبہ

وزیرآباد(کاشف محمود)میونسپل کمیٹی وزیرآباد میں واٹر سپلائی کی پائپ لائنز تبدیل کرنے کیلئے منصوبہ منظور، ابتدائی تخمینہ 35کروڑ روپے ہے جو ورلڈ بینک کی موجود رقم سے لگایا جائے گا۔

 سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس کے دور میں ورلڈ بینک نے شہر میں صاف پانی اور سیوریج کیلئے فنڈز نہ صرف منظور کیے تھے بلکہ انہیں بلدیہ کو ٹرانسفر بھی کر دیا گیا تھا لیکن حکومتوں کی تبدیلی آڑے آ گئی‘ تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر بریگیڈئیر ریٹائرڈ بابر علائوالدین اور مقامی ایم پی اے وقار چیمہ کی کاوشوں اور سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس کی مشاورت سے واٹرسپلائی کی بوسیدہ پائپ لائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔۔چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ پائپوں کی تبدیلی اور ڈسپوزلز کو شہری آبادی سے دور نکالنے اور واٹرٹریٹمنٹٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے 35کروڑ روپے کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں اور جلد کام شروع کر دیا جائیگا ۔انہوں نے بتایا کہ تین دہائیوں سے واٹرسپلائی کے پائپ بچھے ہوئے تھے جو اپنا وقت پورا کر چکے تھے ان کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی تھی۔ علاوہ ازیں واٹرسپلائی کی موٹرز کو بھی مرحلہ وار سولر سسٹم پر منتقل کئے جانے کا آغاز ہو چکا ہے وزیراعلیٰ کے صاف ستھرا پنجاب کے ویژن کے مطابق پہلے مرحلے صاف پانی اور دوسرے مرحلے میں اربوں روپے کی لاگت سے سیوریج کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں