صوبائی وزیر چودھری شافع حسین کی سالگرہ،کارکنوں کیساتھ کیک کاٹا
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کی سالگرہ کی تقریب مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہو ئی۔۔
جس میں پارٹی عہدیدار وں اور ورکرز نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر شافع حسین نے کہا کہ پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کو ہر سطح پر منظم اور متحرک کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سولر پینلز ،لیتھئم بیٹریاں ،الیکٹرک وہیکلز اور دیگر سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی۔