ڈسکہ:سول ہسپتال میں ڈلیوری کیلئے آنیوالی خواتین خوار

ڈسکہ:سول ہسپتال میں ڈلیوری کیلئے آنیوالی خواتین خوار

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار)سول ہسپتال ڈسکہ میں ڈلیوری کیلئے آنیوالی حاملہ خواتین کو سفارش نہ ہونے کی بنا پر خوار کیاجانے لگا، خواتین پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے داموں ڈلیوری کرانے پرمجبور ہوگئیں۔۔۔

سول ہسپتال ڈسکہ میں ڈلیوری کیلئے آنیوالی حاملہ خواتین جن کے پاس سفارش نہیں ہوتی ، سول ہسپتال ڈسکہ کے ڈاکٹروں نے خوارکرنا شروع کردیا ، کبھی خواتین کو کہاجاتا ہے کہ تمہارا انصاف ہیلتھ کارڈ نہیں بنا ،اس وجہ سے سول ہسپتال ڈسکہ میں ڈلیوری کیس نہیں ہوسکتا، جس کی وجہ سے خواتین کے لواحقین مہنگے داموں پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈلیوری کیس کرانے پرمجبورہوجاتے ہیں اور جن خواتین کے پاس سفارش ہوتی ہے ،ان کا کوئی انصاف ہیلتھ کارڈ چیک نہیں کیاجاتا اور ان کا فی الفور ڈلیوری کیس کردیاجاتا ہے ، سفارش نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں خواتین سول ہسپتال ڈسکہ کے ڈاکٹروں کے ہاتھوں خوار ہونے پرمجبور ہیں، خواتین اوران کے لواحقین نے بتایاکہ جب بھی سول ہسپتال ڈسکہ میں چیک اپ کرانے یا ڈلیوری کیس کرانے جائیں تو ڈاکٹروں کا کہناہوتا کہ اگر انصاف ہیلتھ کارڈ نہیں بناتو سول ہسپتال ڈسکہ میں کسی صورت ڈلیوری کیس نہیں ہوسکتا اور جوکوئی ڈاکٹروں کو سفارش کرادے تو اس کا کوئی انصاف ہیلتھ کارڈ چیک نہیں کیا جاتا ، اس کا فی الفور ڈلیوری کیس کردیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں