سیالکوٹ2:سالہ بچے کو اغوا کر نیوالی خاتون گرفتار ،بچہ بازیاب

 سیالکوٹ2:سالہ بچے کو اغوا کر  نیوالی خاتون گرفتار ،بچہ بازیاب

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمسن بچے کو اغوا کرنے والی ملزمہ گرفتار، بچہ بازیاب کرا لیا گیا۔

 تھانہ اگوکی کے علاقے محلہ لوہاراں میں گھر سے نادیہ کوثر دوا لینے نکلی تو اس دوران اسکے 2 سالہ بیٹے ایاز کو کسی نامعلوم نے اغوا کر لیا، ڈی پی او فیصل شہزاد نے اغوا کا فوری نوٹس لیا اور بازیابی کیلئے ہدایت کر دی ۔ ایس ایچ او نعمان احمد بٹر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نامعلوم خاتون کو کمسن بچے کو اغوا کر کے لے جاتا دیکھا،گھر گھر تلاشی کے دوران ایک مکان سے اغوا کار خاتون کو گرفتار اور 2 سالہ بچے کو بازیاب کر لیا گیا، ملزمہ یاسمین پتوکی کی رہائشی ہے ۔ بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں