مذہبی جماعتوں کا فوج سے اظہاریکجہتی ‘پاکستان زندہ بادریلی

مذہبی جماعتوں کا فوج سے اظہاریکجہتی ‘پاکستان زندہ بادریلی

وزیرآباد(نا مہ نگار)جمعیت اہلحدیث ،اہلحد یث یوتھ فورس اور الاحسان ویلفیئر سوسائٹی وزیر آباد کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں۔۔۔

پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی،ریلی جامع مسجد شان صحابہ ؓ سے شروع ہوکر دھونکل روڈ پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کی قیادت ناظم تبلیغ جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ عدیل احمد گرجاکھی،صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان رانا نعمت اللہ ظفر ،تحصیل صدر حافظ عبد المنان سلفی،تحصیل ناظم تبلیغ مولانا عبد اللہ بشارت،محمد ناصر شاکر،محمد اسلم بٹ ودیگر نے کی ۔حافظ عدیل احمد گرجاکھی،نعمت اللہ ظفر اور عبد المنان سلفی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور اس کی خدمت کرنا ہم سب کا قومی و اخلاقی فرض ہے ،جب بھی وطنِ عزیز پر کوئی آنچ آئے گی سب سے پہلے ہماری قیادت، کارکن اور عہدیدار جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کے تحفظ کے لیے میدان میں موجود ہوں گے ،ملک ہے تو ہم ہیں اور وطن کی حفاظت میں ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، بھارت کو پاکستانی افواج نے تاریخی سبق دیا، مساجد پر حملہ، آبی ذخائر کو ٹارگٹ کرنے شہری آبادیوں کا نشانہ بنانے کے عمل نے بھارت کو دنیا کو فاشسٹ اور بدترین دہشت گرد ہندو توا سوچ کا حامل ثابت کردیا،پوری قوم افواج پاکستان کا ہر اول دستہ ہے ،بھارت کاشکست پر سفید پرچم لگانا پاکستان کی عسکری قیادت کی بہترین صلاحیتوں کا مظہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں