بھارت جلد دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا:نثار چیمہ

بھارت جلد دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا:نثار چیمہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)پاکستان آرمی نے ہندوبنئے کے تکبر کو خاک میں ملا دیا،انشا اللہ بھارت جلد دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا،مسلمان کے نعرہ تکبیر کی للکار سے ہندوبنئے پر ہیبت طاری ہوجاتی ہے۔۔

افواج پاکستان نے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنا کر ہندو بنئے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،نائب صدر پنجاب مستنصر علی گوندل،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے ،امتیاز اظہر باگڑی نے مرکزی تنظیم تاجران کے زیر اہتمام افواج پاکستان کا انڈین جارحیت کے خلاف کامیاب آپریشن کے سلسلہ میں مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد اکبر بٹ،سرپرست شیخ بلال احمد،صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عامر مشتاق ،صدر ٹریلز ایسوسی ایشن ملک تنویر احمد،سابق کونسلر افتخار احمد بٹ،میر ماجد علی سالار،باؤ سجاد فاروق،ضلعی نائب صدرمحمد زمان چیمہ آف ڈوڈانوالی،میاں احمد رضا سمیت کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملے میں نشانہ بننے والے بچے خواتین نہتے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،بھارتی جنگی جنون ہندوبنئے کے گلے کا طوق بن جائے گا،بھارتی بنئے نے اپنے آقاؤں کی طاقت کے زعم میں پاکستانی قوم اور افواج کو للکارا افواج پاکستان کی حکمت عملی اور پیشہ وارانہ قابلیت کے سامنے ہندو فوج مٹی کا ڈھیر ثابت ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں