پھالیہ:کار نہر میں گرنے سے جاں بحق نوجوان کی لاش 12روز بعد برآ مد
پھالیہ (نامہ نگار )ھیلاں کے قریب نہر آر کیو لنک میں کار حادثہ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 22سالہ شامیر فیصل کی لاش 12روز بعد میاں دا لوک ہیڈ سے مل گئی۔۔۔
تفصیلات کے مطابق 3مئی کو شاہ میر اپنے بھائی انشال سمیت دیگر 4دوستوں کے ہمراہ کوٹلی قاضی کی طرف سے آ رہے تھے کہ کار نہر میں جا گری ،انشال سمیت دو نوجوان کو مقامی افراد نے بچا لیا جبکہ ارمان قیصر، عبد الرحمٰن مظہر، حسین امیر کی لاشیں مل گئیں ، گزشتہ روز شا ہ میر کی لاش بھی مل گئی ، مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔