ڈاکٹر نواز انجم پی ٹی یو عباسی گروپ کے صدر منتخب

ڈاکٹر نواز انجم پی ٹی یو عباسی گروپ کے صدر منتخب

پھالیہ (نامہ نگار ) پنجاب ٹیچرز یونین (عباسی گروپ) ضلع منڈی بہاؤالدین کے انتخابات مکمل ہوگئے ، ڈاکٹر محمد نواز انجم ضلعی صدر، راجہ ذوالفقار علی سرپرست اعلیٰ، کبیر عباس گوندل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

 انتخابات گورنمنٹ ہائی سکول منڈی بہائالدین میں منعقد ہوئے ۔ الیکشن کمشنر کے فرائض محمد بشیر وڑائچ صدر مرکزیہ نے انجام د ئیے ۔ دیگر نو منتخب عہدیدار وں میں چیئرمین منشا گوندل، چیف آرگنائزر محمد آصف سیماب، تحصیل منڈی بہا الدین سے سینئر نائب صدرمیاں شاہد رسول، نائب صدور الطاف رانجھا، رانا عارف، تحصیل پھالیہ سے سینئر نائب صدر محمد سیف اللہ رانجھا، نائب صدور شفقت اقبال گوندل، عامر اشفاق، تحصیل ملکوال سے سینئر نائب صدر ضیغم عباس سندھو، نائب صدور سید مدثر بخاری، عامر نسیم سندھو، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد طارق، جوائنٹ سیکرٹری تقی حسنین، سیکرٹری نشر واشاعت اظہر اقبال مانگٹ، فنانس سیکرٹری مستنصر حسین، آڈیٹر 1 علی حیدر ہاشمی اور آڈیٹر 2 جاوید آہیر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں