کامونکے :چوری کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ روز سلامت پورہ کے عامر کے بند مکان سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر، ٹینکی،تین پنکھے ،برتن،کپڑے اور سینٹری کا سامان وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔۔

سلامت پورہ کے سید احد علی شاہ کے گھر سے نامعلوم چور ڈرائیر مشین چوری کرکے لے گئے ۔مین بازار میں کنیز عارف کے دس ہزارروپے اور موبائل فون نامعلوم چو ر لے گئے ۔غلہ منڈی میں عمیر یاسین کی کولڈ کارنر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور4ہزارروپے چوری کرکے لے گئے ۔ڈیرہ بابا جانی کے داؤد کے گھر سے نامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ روپے ،استری اور سلائی مشین چوری کرکے لے گئے ۔حبیب پورہ کے عدنان کے گھر سے نامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ روپے اور چھ تولے سونا چوریہ کرکے لے گئے ۔ڈیرہ بابا جانی کے محمد نعمان کے گھر سے ایک لاکھ تیس ہزارروپے اوردیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔چندنیاں کے امجد فاروق کی حویلی سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر چوری کرکے لے گئے ۔مارئے وائیں کے محمد ادریس کی حویلی سے نامعلوم چور بھینسا چوری کرکے لے گئے ۔غلہ منڈی میں زرعی ادویات کے ڈیلر ظہیر احمد اقبال کی دُکان سے نامعلوم چور نو ہزار دو سو روپے اور موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔مانگٹ کالر کے سفیان کی حویلی سے بھینسا چوری ہوگیا۔جبکہ کوٹلی آئمہ کے ملک محمد عرفان کی حویلی سے نامعلوم چور تین بکرے چوری کرکے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں