عالمی طاقتیں بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صلاحیتوں کی معترف :شفقت دھول

گجرات(سٹی رپورٹر )صدر بزنس انویسٹر فورم جدہ شفقت محمود دھول نے کہا ہے کہ۔۔۔
بھارتی جارحیت کے جواب میں کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو کو اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازنا خوش آئند ہے ، جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف عالمی طاقتیں بھی کرتی نظر آتی ہیںہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاک فوج نے دشمنان پاکستان کو بھرپور جواب دیکر ثابت کیا ہے کہ جو کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کریگا اسے بھرپور طاقت سے جواب دیا جائیگا ۔