ڈپٹی کمشنر کاشہرکادورہ‘سیالکوٹ روڈ پر عارضی تجاوزات ہٹوادیں

ڈپٹی کمشنر کاشہرکادورہ‘سیالکوٹ روڈ پر عارضی تجاوزات ہٹوادیں

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا ڈی ایچ کیو ہسپتال، مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات اور سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو جانچنے کیلئے اچانک دورے کئے۔

انہوں نے سیالکوٹ روڈ پر عارضی تجاوزات پر ایکشن لیتے ہوئے متعدد دکانداروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر روڈ پر رکھا سامان ہٹوایا، تنبیہ بھی جاری۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت روڈز کو تجاوزات فری بنانے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار مقررہ حدود میں رہ کر کاروبار کریں۔ دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں اور قریبی کوڑے دانوں میں کوڑا ڈالیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گندگی پھینکنے سے گریز کریں، صاف ستھری شاہراہیں/ علاقے تہذیب یافتہ معاشروں کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کی دستیابی، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں