حافظ آ باد میں 2لاکھ 38ہزار بچوں کو پو لیو سے بچائو قطرے پلائے جا ئینگے

حافظ آ باد میں 2لاکھ 38ہزار بچوں  کو پو لیو سے بچائو قطرے پلائے جا ئینگے

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔محکمہ صحت کی جانب سے 5سال تک کی عمر کے 2لاکھ 38ہزار 551بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے جھگیوں میں رہائش پذیر خانہ بدوشوں کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹرفائق علی تارڑ نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے 998ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سکولوں،بس اڈوں، ریلوے سٹیشن،مدارس، عوامی مقامات اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے جیسی خطرناک بیماری سے بچاؤ کے لیے قطرے پلائینگی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں