سیالکوٹ: 1522 گاڑیوں کے چالان،لاکھوں کے جرمانے

سیالکوٹ: 1522 گاڑیوں  کے چالان،لاکھوں کے جرمانے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں سیالکوٹ پولیس ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شاہراہوں پر شہریوں کے سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

گزشتہ روز 1522 گاڑیوں کے چالان کرکے 887459 روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 99 گاڑیاں بند کر دی گئیں اور 14 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزا کا کہنا ہے کہ کاروائی کا مقصد ٹریفک خادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں