وزیرآباد:مین بازار کو دھونے کے بعد عرق گلاب کا چھڑکائو وزیرآباد:مین بازار کو دھونے کے بعد عرق گلاب کا چھڑکائو
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد مین بازار اور منسلک بازاروں سے بدبو اور گندگی ختم کرنے کے لیے بازاروں کو فرنائل اور۔۔۔
سرف کے ساتھ دھونے کے بعد عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ شہریوں نے بازاروں کو دھونے کے عمل کو سراہتے ہوئے سینٹری انسپکٹر سید عقیدت محسن شاہ آپریشن ہیڈ عدیل سیف چٹھہ اور پوری ٹیم کو حراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس عید پر کمپنی نے بہترین طریقے سے کام کیا ہے اور وزیراعلیٰ کے پروگرام کو کامیاب بنایا ۔