لدھیوالہ :ترک منشیات کے نجی ہسپتال سے 14نشئی فرار

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار) لدھیوالہ میں ترک منشیات کے نجی ہسپتال سے 14 نشئی کھڑکیاں توڑ کر فرار ہو گئے ۔۔۔
،ہسپتال مالکان قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے معاملے کو چھپانے کی کوشش کرنے لگے ،مریضوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ،اس لئے بھاگے ہیں ۔بتایاگیا ہے کہ لدھیوالہ میں واقع ترک منشیات کے پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج 14 نشئی ہسپتال عملے کی غیر موجودگی میں کھڑکیاں توڑ کر فرار ہو گئے ،اس حوالے سے ہسپتال کے آس پاس کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہاں زیر علاج نشئیوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور ان کی چیخوں کی آوازیں باہر تک آتی تھیں جس کی وجہ سے وہ فرار ہونے پر مجبور ہوئے ۔دوسری جانب ہسپتال مالکان قانوی کارروائی سے بچنے کے لئے معاملے کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔