علی پورچٹھہ:2 روز سے لاپتہ معمر شخص کی لاش برآ مد

علی پورچٹھہ:2 روز سے  لاپتہ معمر شخص کی لاش برآ مد

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )دو روز سے لاپتہ 81 سالہ معمر کی لاش گاجر گولہ ریلوے سٹیشن کے قریب سے برآمد ہو ئی ہے ۔

 چوک آرائیاں کا رہا ئشی ذہنی معذور محمد علی دو روز پہلے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا۔ مردہ حالت میں دیکھ کر اہل دیہہ نے پولیس ہیلپ لائن 15پر اطلاع دی۔ شناختی کارڈ سے متوفی کی شناخت کر کے لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں