عید پرصفائی ستھرائی کا مثالی کام کیا گیا :وزیر بلدیات

عید پرصفائی ستھرائی کا مثالی  کام کیا گیا :وزیر بلدیات

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر قصبوں میں بھی صفائی ستھرائی کا مثالی کام کیا گیا ہے۔۔۔

جس سے سیاسی مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ اس سے قبل عیدالاضحی پر ایسے انتظامات نہیں دیکھنے میں آئے اس سے قبل کئی کئی روز تک شاہراہیں تعفن زدہ ماحول کا منظر پیش کرتے رہتی تھیں جس سے شہری اذیت کاشکاررہتے تھے لیکن امسال مثالی انتظامات شہریوں کیلئے حیران کن اور خوش کن تھے ،اس امر سے شہریوں کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حکومت پنجاب پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں