حکومتی ہدایات پر عمل نہ کر نیوالی این جی اوز کی رجسٹریشن معطل کرنے کی ہدایت

حکومتی ہدایات پر عمل نہ کر نیوالی این جی  اوز کی رجسٹریشن معطل کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرصدارت پنجاب چیریٹی کمیشن ضلعی مینجمنٹ اینڈ آپریشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ،قانونی تقاضے مکمل ہونے پر 2 تجدید اور 2نئے کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے ۔

تمام کیسز/ این جی اوز کو این او سی کی منظوری دے دی گئی اور تمام کیسز میں متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹیز اور ایل ای ایز کی جانب سے ویری فیکیشن مکمل تھی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رجسٹریشن کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کی جاری ہدایات پرعملدرآمد کراتے ہوئے عدم پیروی کرنے والی این جی اوز، این پی اوز کی رجسٹریشن معطل کردیں اوران کے آپریشنزکو بھی بند کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں