انتظامیہ کی بے حسی ، دودھ اور دہی 250 روپے کلو فروخت ہونے لگا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ شہرمیں دودھ اور دہی 250روپے فی کلو فروخت ہونے لگ پڑا،انتظامیہ نے چپ کا روزہ رکھ لیا ،گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈسکہ شہرمیں دودھ فروش دکانداروں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے۔۔۔
ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، دکاندار دودھ اور دہی 250روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں، ،اسی طرح دوسری اشیا خورونوش بھی مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر دکاندار شہریوں کو دے رہے ہیں ،کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ،اگر کوئی شہری اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں اس بارے شکایت لیکر چلاجائے تو وہاں پربیٹھا ہوا عملہ شہریوں کی شکایت ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتا ہے اور بس شہریوں کو یہی تسلی دی جاتی ہے کہ دکاندار کا نام بتائیں ،ہم کارروائی کرتے ہیں، دوسری طرف شہریوں کاکہناتھا کہ انتظامیہ کو سب کچھ معلوم ہے کہ کونسی چیز مہنگی مل رہی ہے اور کونسی سستی یہ ناجائز منافع خور دکانداروں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہیں ،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔