200عارضی وپختہ تجاوزات کاصفایا، 2دکانیں سیل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )چیف آفیسر حیدر علی چٹھ کی زیر نگرانی حافظ آباد روڈ پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 200کے قریب۔۔۔
عارضی وپختہ تجاوزات کا موقع پر صفایا ،2دکانیں سیل۔دوران آپریشن دوکان کے آگے رکھے پھٹے ،کاؤنٹر،کرسیاں،ترپالیں وغیرہ کا 1ٹرک سامان قبضہ میں لے کر محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ۔لینڈ انکروچمنٹ سپرنٹنڈنٹ رحمت علی انصاری ،انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ نے اپنے عملہ کے ہمراہ حصہ لیا ۔جبکہ پارکنگ سٹینڈ پر اوور چارجنگ کرنے پر 2افراد کو پکڑ لیا گیا اور ان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ۔