گندگی پھیلانے پر100سے زائد دکانیں سیل ،متعدد تاجر گرفتار

گجرات (نامہ نگار )چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑا کا گجرات لالہ موسیٰ کا اچانک دورہ ، تجاوزات ، گندگی پھیلانے ، صفائی صورتحال بہتر نہ بنانے پر 100سے زائد دکانیں سیل ۔۔۔
،10لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے ، متعدد دکانداروں کو گرفتار کر ادیا۔چیف آفیسر خالق داد گاڑا نے بتایا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے کمشنر نوید حیدر شیرازی نے گجرات دورہ کے دوران ٹائر مارکیٹ گجرات اور لالہ موسیٰ کا سرپرائز وزٹ کر تے ہوئے دکانوں ، مارکیٹوں کے باہر گندگی کے ڈھیر لگانے ، تجاوزات کرنے ، صفائی بہتر نہ بنانے پر 100سے زائد دکانیں نگرانی میں سیل کراتے ہوئے موقع پر ہی دکاندروں کو گرفتار کرنیکی ہدایات بھی کیں جبکہ متعدد دکانداروں کو سے 20سے 40ہزار روپے کے جرمانے کردئیے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے مگر دکاندار دکانوں کے باہر بھی صورتحال بہتر بنانا گوارا نہیں کررہے دکانوں کے صفائی کے بعد کچرے کے ڈھیر سڑک پر لگا نا کسی صورت اچھا عمل نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی دکانوں ، مارکیٹوں کے نگرانی کی جائے اور گندگی پھیلانے والوں سے قطعی کوئی رعایت نہ برتی جائے جبکہ کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ہی دکانوں کی اب ڈی سیل ممکن ہو گی ۔