ڈاکٹر محسن جاوید کو ایم ایس تحصیل ہسپتا ل سمبڑیال کا اضافی چارج تفویض

ڈاکٹر محسن جاوید کو ایم ایس تحصیل  ہسپتا ل سمبڑیال کا اضافی چارج تفویض

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )تحصیل ہسپتال سمبڑیال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید ساہی کی خدمات واپس لے لی گئیں ۔

 4روز قبل تحصیل کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی کھلی کچہری میں شہریوں کی طرف سے تحصیل ہسپتال انتظامیہ کے ہتک آمیز رویے ،شہریوں سے نامناسب گفتگو، ادویات کی فراہمی میں تعطل کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ڈاکٹر جاوید ساہی کی خدمات واپس لے کر ڈاکٹر محسن جاوید کو میڈیکل سپر نٹنڈٹ کا ایڈیشنل چارج دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں