تتلے عالی: مذہبی منافرت پھیلانے پر امام مسجد کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں امام مسجد کیخلاف مذہبی منافرت پھیلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر مخالف مسلک کے عالم دین کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال،مذہبی اشتعال پھیلانے اور مذہبی جذبات مجروع کرنے کے الزام میں امام مسجد جامع صدیقیہ رضویہ اظہر فاروقی جلالی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔