حافظ آباد میں محرم الحرام کے دوران 139 جلوس نکالے جائینگے

حافظ آباد میں محرم الحرام کے دوران  139 جلوس نکالے جائینگے

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں محرم الحرام کے دوران 139 جلوس نکالے جائینگے اور 603 مجالس منعقد ہونگی۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کی جانب سے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او عاطف نذیر نے امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائینگے ،کسی بھی نئے جلوس اور مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں