واقعہ کربلا سچائی پرڈٹ جانے کادرس دیتا ہے :کمشنر
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)شہدائے کربلا نے جس صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا وہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ، واقعہ کربلا ہمیں سچائی پر ڈٹ جانے اور باطل کا ساتھ نہ دینے کا درس دیتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ/گجرات ڈوثرنزسید نوید حیدر شیرازی نے اتحاد بین اکے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/گجرات نوید احمد دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،سی پی او ایاز سلیم رانا،ایڈیشنل کمشنر جنرل محمد شفیق ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقرا مبین ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد فرقان ،سربراہ علما وفد مفتی محمد رمضان قادری نے سربراہی کی ۔تقریب کے اختتام پر ممبرامن کمیٹی مولانا خالد حسن مجددی نے دعا کروائی جبکہ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف شاہد حمید ورک اور زونل حطیب اوقاف مولانا بشیر احمد فاروقی نے علما کے وفد کو خوش آمدید کہا اور انتظامات کا جائزہ لیا ،ممبران امن کمیٹی سعید احمد صدیقی ،مولانا کاظم ترابی ،ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف حافظ شاہد فاروق و دیگر علمائے کرام نے اتحادالمسلمین کانفرنس میں شرکت کی ۔