11لاکھ ہتھیانے والی خاتون کا متاثرہ پرڈنڈوں سے حملہ

11لاکھ ہتھیانے والی خاتون کا متاثرہ پرڈنڈوں سے حملہ

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)مدوخلیل میں ویزے کے لیے دیئے ہوئے گیارہ لاکھ واپس لینے کے لئے جانے والی پر خاتون کو خاتون ویزہ ایجنٹ نے بیٹے اور بھانجے کے ساتھ مل کر ڈندوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقے مدوخلیل کی رہائشی ثریا بی بی سے اسکے بیٹے بلال کو آسٹریلیا بھیجنے کے لئے خاتون ویزہ ایجنٹ رضیہ نے گیارہ لاکھ روپے لے رکھے تھے ، کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی جب اس کے بیٹے کو ویزہ نہ ملا تو وہ اپنی محلے دار ویزہ ایجنٹ رضیہ کے گھر اپنے گیارہ لاکھ روپے لینے گئی تو تلخ کلامی ہونے پررضیہ نے اپنے بیٹے ہارون اور بھانجے علی کے ساتھ مل کر اسے ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ لدھیوالہ پولیس نے رضیہ ،ہارون اور علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں