برساتی نالہ مکمل نہ ہونے سے شہری مشکلات کاشکار

برساتی نالہ مکمل نہ ہونے سے شہری مشکلات کاشکار

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر چند ماہ قبل شروع ہونیوالے برساتی نالہ کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا۔

چند ماہ قبل سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر ایک سائیڈ پر برساتی نالہ کی تعمیر کا کام شروع کیاگیا تھا جس کاباقاعدہ افتتاح بھی ہوا اور شہریوں کویقین دہائی کرائی گئی کہ ماہ جون کے دوران یہ برساتی نالہ مکمل کرلیاجائیگا ، جون اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے مگر برساتی نالہ کی تعمیر ابھی تک مکمل نہ ہوسکی، برساتی نالہ کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سمبڑیال روڈ ڈسکہ کے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے ،برساتی نالہ کی تعمیر کیلئے عید گاہ کے آگے سے ٹھیکیداروں نے ایک سائیڈ پر بجری اور ریت کے ڈھیر لگادیئے ہیں اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہا ہے ،برساتی نالہ کی تعمیر کی وجہ سے سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکاہے ،گردو غبار کی وجہ سے بھی شہری مختلف موذی امراض کا شکار ہوکرہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر برساتی نالہ کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا نوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں