14سال کی بچیوں کیلئے ویکسی نیشن کرینگے :ڈی ایچ او

14سال کی بچیوں کیلئے ویکسی نیشن کرینگے :ڈی ایچ او

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حافظ آباد ڈاکٹر فائق علی تارڑ کا کہنا ہے کہ انسانی رویوں میں تبدیلی لاکر خود کو اور بچوں کوبہت سی بیماری سے بچایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمیونیکشن اور سماجی رویوں میں تبدیلی کے سلسلہ میں قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حکومت بچوں کی بہتر صحت اور انہیں پولیو،ٹائیفائیڈ،کالی کھانسی، خسرہ سمیت کئی بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات اور مفت ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کر رہی ہے ، اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کو مختلف خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے انکی ویکسی نیشن ضرور کرائیں اور اس حوالے سے کسی بھی منفی پراپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں۔ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے نو سے چودہ سالہ کی لڑکیوں کو مختلف امراض سے بچانے کے کیے اکتوبر میں ایک باقاعدہ مہم شروع کی جائیگی۔جس میں اس عمر کے تمام لڑکیوں کی مفت ویکسی نیشن کی جائیگی، اس مہم کے لیے عوام میں خصوصی آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں