73لاکھ کی واردات، چورقیمتی سامان لے اڑے

73لاکھ کی واردات، چورقیمتی سامان لے اڑے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں 73 لاکھ روپے کی واردات ،چور قیمتی بریکر،چینج اوور اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے ۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ گوندلانوالہ اڈہ کے قریب یسکو کمپنی کے دفتر سے نامعلوم ملزمان تالے توڑ کر نقدی رقم ،بریکر،چینج اوور اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،یسکو فیکٹری کے مالک مرزا آصف بیگ کا کہنا تھا کہ جب وہ دفتر آئے تو دیکھا کہ سارا سامان بکھرا پڑا ہے ،سیف الماری کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے ۔نامعلوم ملزمان 73 لاکھ روپے کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں