وزیرآباد:بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد
وزیرآباد(نا مہ نگار)بے نظیر بھٹو شہید کی 72ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد سنیئر رہنما بابو محمد شبیر کی رہائشگاہ پر کیا گیا۔
جس میں نائب صدر پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی اعجاز احمد سماں، سینئر ر ہنما بابو محمدشبیر،صدام انور چیمہ ایڈووکیٹ، ذوالفقار زبیرمیر،ملک زاہد،جمیل احمد مغل،ماجد بٹ،غلام مصطفی راٹھ،فاروق گوگا،کاشف مہر،بلا سیٹھ ودیگر نے شرکت کی۔اعجاز احمد سماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید عالمی شہرت یافتہ سیاسی رہنما تھیں،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی لاڈلی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی جمہوریت کیلئے خدمات سے بھرپور ہے ،والد کی گرفتاری کے بعد بے نظیر بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کی باگ ڈورسنبھالی اور چھوٹی سی عمر میں پارٹی قیادت کا فریضہ سرانجام دیا،شہید بے نظیر بھٹو نے دوسری بار جلا وطنی کے بعد 2007میں کراچی سرزمین پر قدم رکھا اور انتخابی مہم شروع کی، محترمہ بے نظیر بھٹو ایک نڈر،بے باک،حوصلہ مند رہنما تھیں، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں آئین، قانون اور جمہوریت سربلندی کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت شہید ذوالفقار علی بھٹواور شہید بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں جیالے کارکنوں نے جان کا نذرانہ دے کر ملکی تعمیر وترقی کے چراغ روشن کئے ہیں کیونکہ ہماری روایت سرجھکانا نہیں بلکہ مردانہ وار حالات کے جبر کا مقابلہ کرنا پیپلز پارٹی کی شان ہے ۔