فلاحی تنظیم کے رکن پر نا معلوم افرا دکا تشدد ،اغوا کی کو شش

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)فلاحی تنظیم کے رکن پر نامعلوم افراد کا حملہ ،تشدد کرکے فرار ہوگئے عدالتی حکم پر ۔۔
میڈیکولیگل کرایا گیا۔ اروپ کے رہائشی بی جی ایڈ فائونڈیشن کے نائب صدر غلام مرتضیٰ چیمہ کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی شہریوں کی مداخلت پر ملزم فرار ہوگئے تاہم متاثرہ شخص نے عدالت سے رجوع کرلیا اور عدالتی حکم پر سرکاری ہسپتال نے میڈیکولیگل جاری کردیا تاہم پولیس ملزموں کو ٹریس کرنے میں ناکام ہے ۔