ہنر مند پاکستانی معاشی انقلاب برپا کرسکتے ہیں :عبد الجعفر
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )سعودی عرب کی معروف کمپنی السیف انجینئرنگ گروپ کے نمائندہ عبدالجعفر خان نے کہا ہے کہ ہماری کمپنی نے ہنر مند افرادی قوت کے بھرتی کا سلسلہ شروع کر دیا ،وہاں باعزت روزگار کے وسیع مواقع مووجود ہیں۔۔۔
پاکستان کے نوجوان کنسٹرکشن کے شعبہ میں مختلف ہنر سیکھ کر سنہری موقع سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں، السیف انجینئرنگ گروپ سعودی عرب کی ٹاپ ٹین کمپنیوں میں سے ایک ہے ،کمپنی پاکستانی افرادی قوت کو ترجیح دیتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل سے ہنر مند افراد کے انٹرویوز لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنمائندہ السیف گروپ غلام محی الدین،مین پاور سروسز کے سینئر منیجر ریکروٹمنٹ محمد علی کامران، سہیل نصیر، مزمل محمود رانا، رانا محمد سعد، الریاض ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیاض احمد رانا اور چیف ایگزیکٹو بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل رانا محمد ارشد انجم،ڈائریکٹر فنانس رانا ساجد وکیل ودیگر بھی موجود تھے ۔عبدالجعفر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے جہاں زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان نہایت باصلاحیت، پرجوش اور پر عزم ہیں جو محنت کرکے اپنے ملک میں معاشی انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف فنی شعبوں میں تربیت دے کر انہیں باعزت روزگار کی فراہمی میں بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل کا کردار ہمیشہ مثالی رہا۔