مجالس،جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی،تمام تحصیلوں میں کنٹرول روم قائم

مجالس،جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی،تمام تحصیلوں میں کنٹرول روم قائم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)عاشورہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے ، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی و انتظامی معاملات، تیاریوں کے حوالے سے۔۔۔

 چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایولیو ایشن، فیڈ بیک اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈئر (ر)بابر علاؤ الدین نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، سٹی پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، ایس ایس پی آپریشنز رضوان طارق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام جلوسوں اور مجالس پر ضلعی انتظامیہ کے افسر و عملہ ، 3ہزار سے زائد پولیس جوان، 1500 سے زائد رضاکار فرائض سرانجام دینگے ۔ ریزرو فورس، پاک فوج، رینجرز بھی ضلع میں کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود ہونگے ،حساس قرار د ئیے گئے مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر ایلیٹ فورس، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک ہوں گے ۔ ہیلتھ، ریسکیو کور، فوڈ سیفٹی ٹیمیں بھی جلوسوں کے روٹس پر موجود ہونگی۔ سیف سٹی کے علاوہ تمام تحصیلوں میں بھی کنٹرول روم قائم ہوں گے اور 24 گھٹنے 3 شفٹوں میں عملہ موجود رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں