جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی:جاوید قصوری

جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی:جاوید قصوری

گوجرانولہ (نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے کہا ہے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ۔۔

جماعت اسلامی میں شرکت کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اہلیت، صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں،جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی،حکمرانوں نے 24کروڑ عوام سے خوشیاں بھی چھین لی ہیں،حالات دن بدن ابتر ہوتے چلے جا رہے ہیں،مشکل کی گھڑی میں صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی نجات دہندہ کے طور پر سامنے آئی ہے ، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں عوام کو نظر انداز کر چکی ہیں،اپوزیشن کو بھی صرف اپنے اوپر سے مقدمات کے خاتمے کی پڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 64 گوجرانولہ کے زیر انتظام تحفظ پاکستان ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا ،بلال قدرت بٹ ،فرقان عزیزبٹ نے بھی خطاب کیا۔انہوں کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے غلام حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔المیہ یہ ہے کہ ایک طرف اپنی تنخواہوں اور مراعا ت میں تو مسلسل اضافہ کر رہے ہیں اور عوام کو قربانی کا بکر ا بنایا جا رہا ہے ،ظالمانہ ٹیکسوں کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ کنونشن کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی پنجاب نے نو منتخب عہدیدار وں اور عوامی کمیٹیوں سے حلف لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں