بھارتی ایئر چیف کا بیان من گھڑت :نصیرعباس سدھو

بھارتی ایئر چیف کا بیان من گھڑت :نصیرعباس سدھو

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبرقومی اسمبلی نصیرعباس سدھو نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ بیان کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن سندور کے دوران پاکستانی طیارے تباہ کرنے کے جھوٹے اورمن گھڑت دعویٰ ان کی خام خیالی۔۔۔

 اورپراپیگنڈ ا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں ان کایہ بیانیہ محض بھارتی داخلی سیاسی مقاصد کے لئے گھڑاگیا جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، نصیرعباس سدھو کاکہناتھاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اورسپوت گجرات ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو کی جراتمندانہ،نڈر قیادت نے بھارتی غرورخاک میں ملاتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص میں 6بھارتی رافیل طیارے گرائے بلکہ ڈرونز، ایس 400 ایئرڈیفنس اورمتعدد فضائی اڈوں کوتباہ وبرباد کرکے عبرتناک شکست سے دوچارکیا،ایم این اے چوہدری نصیرعباس سدھونے کہاکہ جنگیں جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاقی برتری، قومی عزم، پیشہ ورانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں