متاثرین کو کھانا ، مویشیوں کیلئے چارہ دیا جا رہا:ڈپٹی کمشنر

متاثرین کو کھانا ، مویشیوں کیلئے چارہ دیا جا رہا:ڈپٹی کمشنر

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ 10 ہزار متاثرین کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔۔۔

 جبکہ اب تک 4 ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، آخری متاثرہ فرد کی مکمل بحالی تک ریلیف اور ریسکیو سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کو سیلاب متاثرین کیلئے جاری ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سابق چیئرمین و صدور امتیاز احمد تاج، رانا ارشد انجم، عبدالجبار انصاری، حافظ عبدالقدیر چودھری، ظہیر عباس شاہ، عبدالحمید رحمانی،گلزار چوہان،مظہر وڑائچ،محمود علی، احسان اﷲ قادری بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرین کے علاج معالجہ کیلئے میڈیکل کیمپ قائم ہیں جبکہ دور افتادہ علاقوں میں مریم نواز کلینک آن وہیلز کے تحت مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کیلئے ونڈا کے 4 ہزار بیگ، سبز چارہ اور سائلیج تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ کیمپوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن کی سہولت بھی موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت کے تخمینے لگائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں