حکومت کاروبار کی ترقی کیلئے مثبت پالیسیاں بنائے :شکیل ا عظم
ایکسپورٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کی جائیں تو وسیع زرمبادلہ لا سکتے ہیں
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن شکیل اعظم نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں کاروباری وفود سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں ملائیشیا میں پاکستان کٹلری اور یوٹینسلز کی بڑی مارکیٹ موجود ہے حکومت کاروبار کی ترقی کیلئے مثبت پالیسیاں بنائے اور صنعتکاروں کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کر ائے جبکہ ایکسپورٹرز کو بیرون ممالک تکنیکی معاونت اور ایکسپورٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرے تو زر مبادلہ کے وسیع ذخائر ملک میں لائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے دورہ ملائیشیا میں وزیر اعظم اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے ہمراہ وفد میں وزیرآباد کٹلری سیکٹر کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ سردار جام کمال جلد وزیرآباد کٹلری ایسوسی ایشن کا دورہ کرینگے جس کیلئے چیئرمین جمال بھٹہ نے باقاعدہ انہیں خط لکھ دیا ہے ، وزیر تجارت وزیرآباد میں مقامی صنعتکاروں،تاجروں اور ایکسپورٹرز سے ملاقات کریں گے کٹلری سیکٹر کی بہتری اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آسان اور مثبت پالیسیاں معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔