امریکا کا افغانستان میں چھوڑا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی تصدیق
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے افغانستان میں چھوڑا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔
امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نو افغانستان کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان مخالف کارروائیوں میں استعمال کر رہی ہے، امریکی اسلحے سے ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں کی تقویت ملی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اسلحے نے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، حکومت پاکستان نے امریکی ساختہ 63 اقسام کا اسلحہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا گیا اسلحہ افغانستان میں امریکا کے چھوڑے اسلحے سے مماثلت رکھتا ہے، امریکا نے 2002ء سے 2021ء تک افغانستان کی تعمیر نو پر 144.7 ارب ڈالر خرچ کئے، 20 سالہ مشن استحکام اور جمہوریت لانے میں ناکام رہا۔