جماعت اسلامی کا 21 نو مبر کو بدلو نظام اجتماع پر اجلاس

جماعت اسلامی کا 21 نو مبر کو بدلو نظام اجتماع پر اجلاس

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ویمن ونگ جماعت اسلامی کا اجلاس زیر صدارت امیر وسطی پنجاب جاوید قصوری ہوا جس میں 21نومبر سے شروع ہونیوالا اجتماع عام \'\'بدلو نظام\'\'کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا،ضلعی ناظمہ نازیہ عبدالستار۔

ضلعی نائب ناظمہ قدسیہ شاہین،نائب ناظمہ تہمینہ عارف اور نائب صدر رضوانہ شفیق ودیگر موجود تھیں،اس موقع پر ضلعی ناظمہ نازیہ عبدالستار نے کہا کہ 21نومبر کو لاہور مینار پاکستان میں ہونیوالے اجتماع عام میں گوجرانوالہ سے سینکڑوں خواتین شرکت کریں گی، تین روزہ اجتماع عام کے سلسلہ میں خواتین کی رہائشگاہ کیلئے ضلع گوجرانوالہ کو انتظامات کی مرکزی ڈیوٹی سونپی گئی ہے ،50رکنی ٹیم کے ہمراہ 18نومبرکو گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان لاہور کیلئے روانہ ہوں گی جبکہ دیگرخواتین ،بچے اور طالبات پر مشتمل متعدد قافلے 21نومبر کو نماز جمعہ سے قبل ضلع بھر کے متفرق مقامات سے ناظمہ اجتماع عام ضلع گوجرانوالہ قدسیہ شاہین کی قیادت میں روانہ ہوں گے ،اسی طرح 22نومبرکو ڈاکٹر،ٹیچرزاور جابز کرنیوالی خواتین کی ایک کثیر تعداد متفرق اداروں سے خواتین سیشن کو جوائن کرنے کیلئے روانہ ہوں گی، جاوید قصور ی نے کہا کہ یہ محض اجتماع نہیں بلکہ بیداری امت،تبدیلی نظام وانقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں