سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ممبر صوبائی اسمبلی نواز چوہان کی ملاقات

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے  ممبر صوبائی اسمبلی نواز چوہان کی ملاقات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی نواز چوہان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی ، حلقہ پی پی 62سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میاں برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کو ترقی و خوشحالی کے ٹریک پر واپس لے آئی ہے ، ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے اور عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے پارٹی قائدین اورممبران اسمبلی دن رات کوشاں ہیں۔ نواز چوہان نے پی پی 62 میں ترقیاتی کاموں اور پارٹی کو فعال بنانے اور کارکنوں و عہدیداروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں