گجرات میں تجاوزات کیخلاف ایکشن ‘ غیر قانونی تھڑے ختم
گجرات (سٹی رپورٹر )ایس ڈی ای او پی ای آر اے عائشہ گوندل کی ہدایات پر کچہری چوک اور ظہور الٰہی اسٹیڈیم کے باہر انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا۔
اس دوران غیر قانونی تھڑے ختم کر دئیے گئے جبکہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے جلوس گاہ کی صفائی بھی عمل میں لائی گئی۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA)کی ٹیموں نے گجرات میں پرائس کنٹرول کے سلسلے میں کارروائیاں بھی کیں۔ مختلف بازاروں اور دکانوں کا معائنہ کر کے یہ یقینی بنایا گیا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں حکومتی نرخنامے کے مطابق ہوں۔