سیالکوٹ :ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد اویس کے اعزاز میں تقریب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) معرو ف صحافی عرفان لطیف میر کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد اویس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔سینئر صحافیوں محمد ایوب خان، فاضل بختیار قریشی، چودھری عبدالقیوم، جاوید گل، گلزار احمد، حبیب الرحمن شیخ،تبسم علی اعوان اور سید شاہد ریاض نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد اویس نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ صحافیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور ایسے تمام اقدامات کی حمایت کرے گا جو صحافیوں کی پیشہ ورانہ بہتری فلاح و بہبود اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ضروری ہوں ۔