قابضین سے واگزار 40 جائیدادیں مالکان کے حوالے
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی سر براہی میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کی ناجائز قابضین کے خلاف کارروائیاں جاری، لوگوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر عرصہ دراز سے قابض غیر قانونی قابضین کے 40سے زائد کیسز کا فیصلہ کرتے ہوئے زمینیں مالکان کے حوالے کردی گئیں۔ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت روزانہ منعقد کیا جا رہا ہے ۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نرجس خاتون جعفری،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک،ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد شفیق ڈوگر،ڈی ایس پی صدر رانا جمیل قیصر،تحصیلدار ندیم مسعود،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا محمد عرفان،ڈسٹرکٹ اٹارنی،محکمہ ریو نیو سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور قانون کے مطابق ناجائز اور غیر قانونی قابضین کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔